• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معاشی حب، شہر قائد کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر بسوں میں سفر کرنے والے پریشان حال شہریوں کے  لیے خوش خبری ہے کہ شہر میں 40 نئی بسیں اسی ماہ چلائی جائیں گی۔

ذرائع  وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق 40 بسیں اسی ماہ چلائی جائیں گی، چالیس بسیں شہر میں 2 روٹس پر چلائی جائیں گی۔

ذرائع وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق 40 بسوں کے روٹ پر آنے کے بعد بس میں کھڑے ہو کرسفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بسیں نجی شعبے کے تحت چلائی جائیں گی۔

نجی کمپنی کے مالک نوید خان کا کہنا ہے کہ شاہ فیصل، شارع فیصل، کورنگی اور داؤد چورنگی تا ٹاور 2 روٹ ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ آن لاٸن بکنگ یابس خالی ہونے پر براہ راست سفر بھی ہوسکےگا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بسوں کی تعداد بتدریج اور روٹ بڑھاٸے جاٸیں گے۔

تازہ ترین