اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا آج مثبت دن

March 22, 2021

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبارہ ہفتے کے پہلے ہی روز سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا۔

مارکیٹ کا 100 انڈیکس 728 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور دن کا اختتام بھی 500 سے زائد پوائنٹس کے ساتھ ہوا۔

100 انڈیکس 506 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 407 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 44 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 22 ارب روپے سے زائد رہی۔

کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 82 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 29 ارب روپے ہوگئی ہے۔