معمر شخص کاجھولے پر حیران کن کرتب،ویڈیو وائرل

March 25, 2021

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ایک معمر شخص پارک میں جھولا جھولنے میں مصروف ہیں اور اس دوران وہ حیران کن طور پر کرتب بھی دکھا رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شخص جھولا جھولنے کے دوران قلابازی کھاتے ہوئے اتر گئے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔