نائیجریا نے بھی کورونا کی ویکسین تیار کر لی

March 27, 2021

ابوجا ( نیوز ڈیسک) افریقی ملک نائیجریا نے بھی کورونا کی ویکسین تیار کر لی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق نائیجریا کی حکومت کے ترجمان بوس مصطفی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ویکسین کی ابتدائی طور پر آزمایش جاری ہے اور تجربات مکمل ہونے کے بعد سند جاری کردی جائے گی۔