ملکی شخصیات کے اسلحہ لائسنس: وزیراعظم نے سمری وفاقی کابینہ بھیجنے سے روک دی

March 27, 2021

وزیراعظم عمران خان نےوزارت داخلہ کو اہم ملکی شخصیات کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے متعلق سمری وفاقی کابینہ کو بھیجنے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو 15روز میں آرمزآرڈیننس رولز کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رولز منظوری کے بعد وزارت داخلہ سیاسی، سول و عسکری شخصیات کو اسلحہ لائسنس جاری کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک سال گزرنے کے باوجود اسلحہ پالیسی وفاقی کابینہ میں پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا جس کے بعد وزارت داخلہ نے آئندہ ماہ تک نئی اسلحہ پالیسی کابینہ میں پیش کرنے کی یقین دہانی کروادی۔