• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت 6 افراد کیلئےاسلحہ لائسنس کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) و فاقی کابینہ نے 6 شخصیات کو اسلحے کے ممنوعہ اور غیرممنوعہ لائسنسز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔یہ سمری وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کی گئی ۔ ذ رائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت 6 افراد نے لائسنسزکی درخواست دی تھی۔ دیگر افراد میں لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باوجو ہ ، میجر جنرل اظہر وقاص ، اے سی ایم مجاہد انور خان ، میجرل جنرل عرفان احمد ملک اور میجر جنرل ظفر الحق شامل ہیں۔

تازہ ترین