صحافی اجے لالوانی کے قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

March 28, 2021

سکھر میں صحافی اجے لالوانی کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم رضا شاہ، جمیل شاہ نے اجرتی قاتلوں سے اجے لالوانی کو قتل کروایا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں اکبر منگریو، جانب میرانی بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ صحافی اجے لالوانی کو 17 مارچ کو قتل کیا گیا تھا۔