وزیراعظم عمران خان کی ایف بی آر کی تعریف

March 31, 2021

وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی بحالی ہورہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر نے مارچ میں 460 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا، ایف بی آر نےجولائی 2020 تا مارچ 2021 تک 3380 ارب روپے جمع کیے۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے 9 ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 10 فیصد زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ زیادہ ٹیکس اکٹھا ہونا حکومتی معاشی بحالی کا عکاس ہے۔