عراقی وزیر اعظم وفد کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے

April 01, 2021

عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی وفد کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عراقی وزیراعظم کا استقبال کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزیراعظم کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچتے ہی قصر یمامہ میں مذاکرات ہوئے ہیں۔

فریقین نے سعودی عراقی رابطہ کونسل کی سطح پر اجلاس کیے۔

مصطفیٰ الکاظمی کے دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کا استحکام اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔