لاڑکانہ: باراتیوں سے بھری بس الٹ گئی، 10 افراد جاں بحق، 15 سے زائد زخمی

April 01, 2021


لاڑکانہ میں باراتیوں سے بھری بس الٹنے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی مسعود بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق بھینس کالونی کے مقام پر باراتیوں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی اور اس کے ٹکراؤ کے باعث بس کھائی میں جاگری۔

پولیس کے مطابق باراتیوں سے بھری یہ بس مراد واہن سے لالو رائنک جا رہی تھی۔

پولیس اور امدادی ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچیں اور بس کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا گیا۔