ون ڈے سیریز میں ہائی اسکورنگ میچز ہوسکتے ہیں، مارک باؤچر

April 01, 2021

جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کوچ مارک باؤچر نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ہائی اسکورنگ میچز ہوسکتے ہیں۔

سنچورین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی افریقی ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ ہماری ون ڈے سیریز کی تیاری اچھی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے سیریز میں ہائی اسکورنگ میچز ہوسکتے ہیں۔

مارک باؤچر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف سیریز سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کا موقع ملے گا۔