لاہور: سسرالیوں کے ہاتھوں بہو قتل، IG نے رپورٹ طلب کر لی

April 02, 2021

لاہور میں سسرالیوں نے بہو کو مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کر دیا، آئی جی پنجاب انعام غنی نے سی سی پی سے اس واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق 19 سالہ شکیلہ کے قتل کا افسوس ناک واقعہ کاہنہ کے علاقے ظہور ٹاؤن میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو شکیلہ پر تشدد کیا اور گلا دبا کر اسے مار ڈالا۔

شکیلہ کا باپ فوت ہو چکا ہے اور وہ ضعیف ماں کے ساتھ رہتی تھی، اس کی 6 ماہ قبل بشارت نامی شخص سےشادی ہوئی تھی۔

غربت کی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑا رہا تھا، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔