جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پر وزارتی کمیٹی بنادی، عثمان بزدار

April 03, 2021

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے معاملے پر وزرا کی کمیٹی قائم کردی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ چاہتے ہیں بہتر اور اچھی ایڈمنسٹریشن جنوبی پنجاب کے لوگوں کو دیں۔

انہوںنے کہا کہ وزارتی کمیٹی کو ٹاسک دیا ہے کہ نئے رولز آف بزنس پیش کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا ہے کہ تمام محکموں کا دائرہ جنوبی پنجاب تک بڑھادیا جائے گا۔