سندھ، 8ویں جماعت تک اسکول 15 دن کیلئے بند کرنے کی تجویز

April 03, 2021

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے صوبے بھر میں آٹھویں جماعت تک کے بچوں کے اسکول پندرہ دن کے لیے بند کرنے کی تجویز دی ہے۔

اجلاس کے کچھ ممبران نے تمام اسکول بند کرنے کی مخالفت کی ہے اور نویں تا بارہویں تک کلاسز جاری رکھنے کی تجویز دی ہے۔

نمائندہ پرائیوٹ اسکولز کا اعتراض ہے کہ مارکیٹیں کھلی ہیں تو اسکول کیوں بند کیے جائیں؟

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ وہ کمیٹی میں سامنے آنے والی تجاویز کو این سی او سی میں پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی میں اسکولوں کے رمضان ٹائمنگ کے حوالے سے کوئی تجویز نہیں آئی، سندھ میں کورونا کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے۔