حیرت زدہ ہوں کہ وسیم اکرم میرے بغیر کیسے گزارا کررہے ہیں: شنیرا اکرم

April 03, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے شوہر کی تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ وسیم اکرم ان کے بغیر کیسے گزارا کررہے ہیں۔

آسٹریلیا میں مقیم شنیرا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ٹوئٹ میں وسیم اکرم کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ ’میں یہی سوچ رہی تھی کہ 100 روز گزر جانے کے بعد وسیم اکرم میرے بغیر کیا کررہے ہوں گے پھر مجھے ان کی یہ تصویر نظر آئی۔‘

شنیرا کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں انہیں ہنستے مسکراتے پیلی شرٹ زیب تن کیے پی کیپ پہنے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

روائتی بیگمات کی طرح شنیرا نے لکھا کہ ’کیا یہ سب جعلی ہے۔؟ساتھ ہی شنیرا نے قہقہے لگانے والی ایموجی کا بھی اضافہ کیا جس سے صاف ظاہر ہے کہ وہ مزاحیہ انداز میں وسیم اکرم کو نئی تصویر پر صرف ٹرول کررہی ہیں۔

وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا کے مابین سوشل میڈیا پر نوک جھونک تو چلتی ہی رہتی ہے۔