حمزہ شہباز کی والد شہباز شریف سے جیل میں ملاقات

April 03, 2021

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

کوٹ لکھپت جیل میں ہونے والی ملاقات میں حمزہ شہباز نے اپنے والد اور پارٹی صدر شہباز شریف کی خیریت دریافت کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، سیاسی معاملات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔