کراچی، انڈر پاس میں جمع پانی کی نکاسی کردی گئی

April 04, 2021


کراچی کے علاقے کلفٹن میں سب میرین چورنگی انڈر پاس سے گزرنے والی میٹھے پانی کی لائن پھٹ جانے کے سبب انڈر پاس میں جمع پانی کی نکاسی کردی گئی ہے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق انڈر پاس میں جمع پانی کی نکاسی کردی گئی ہے، صبح کے وقت گزری انڈر پاس سے اوور سائز ٹرالر گزرنے کے باعث 18 انچ قطر کی پانی کی لائن پھٹ گئی تھی۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق پانی کے تیز رساؤ کے باعث انڈر پاس سے گزرنے والے ٹریفک کو روک دیا گیا تھا۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ متاثرہ لائن کی جگہ نئی لائن کی تیاری کا کام جاری ہے جبکہ نئی لائن تیار ہوتے ہی اسے متاثرہ لائن سے تبدیل کردیا جائے گا۔