جج کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سزا دی جائے گی، وزیراعظم

April 05, 2021

وزیراعظم عمران خان نے اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی اور ان کے تین اہل خانہ کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ اس واقعے میں ملوث ذمے داروں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

واضحرہے کہ گزشتہ روز صوابی انٹرچینج کے قریب جج کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی اور ان کے تین اہل خانہ جاں بحق ہو گئے تھے۔ فائرنگ سے جج کے دو سیکورٹی گارڈز بھی زخمی ہوئے تھے۔

آفتاب آفریدی پشاور سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ ان پر حملہ ہوا۔