فخر زمان کے آؤٹ پر مومنہ مستحسن نے کیا کہا؟

April 05, 2021

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ فخر زمان کی شاندار اور جارحانہ اننگز کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا رہا۔ میچ میں لوگوں کے غم و غصے کا اظہار اس وقت شامل ہوگیا جب جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک نے فخر زمان کو آؤٹ کرنے کے لئے جھانسا دیا۔

سوشل میڈیا پر لوگوں کی اکثریت کوئنٹن ڈی کوک کی حرکت پر تنقید کر رہی ہے۔ اسی میں پاکستان کی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی شامل ہوگئیں۔

مومنہ مستحسن نے ٹوئٹر پر وکٹ کیپر کی حرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پچ پر رن لینے کے لئے دوڑتے ہوئے کھلاڑی کی توجہ جان بوجھ کر چال چل کر ہٹانا کیا غلط نہیں۔

مومنہ مستحسن نے اپنے پیغام کے ساتھ آئی سی سی اور پی سی بی کو بھی ٹیگ کیا۔ جبکہ ان کے پیغام کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان جنوبی افریقی وکٹ کیپر کے جھانسے میں آکر رن آؤٹ ہوگئے تھے۔ میچ میں فخر زمان نے 155 گیندوں پر 193 رن کی شاندار اننگز کھیلی تھی جس میں 10 چھکے اور 18 چوکے شامل تھے۔