چین :مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم،11 افراد ہلاک

April 05, 2021

چین میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں 11 افراد ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ ہلاک اورزخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے جبکہ پولیس نے زخمی مسافروں کا بیان قلم بند کرکے تفتیش کا آغاز کرلیا۔