اسلام آباد انتظامیہ نے ہفتے میں 2 دن بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کردی

April 05, 2021


اسلام آباد میں ہفتے میں دو دن کے لیے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کا آنا جانا بند کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے اور اتوار کو دیگر صوبوں سے اسلام آباد آنے اور جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی۔

پابندی کا اطلاق 9 اپریل سے 25 اپریل تک ہوگا، میڈیکل اور ایمرجنسی سروسز پر پابندی نہیں ہوگی۔