نائن زیرو پر آپریشن سے متعلق 52 مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

April 05, 2021

فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر آپریشن سے متعلق 52 مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ مقدمات کا فیصلہ 23 اپریل کو سنایا جائے گا۔

11 مارچ 2015 کو رینجرز نے نائن زیرو سے 26 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

ملزمان پر دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے، ملزمان میں فیصل عرف موٹا، عبید کے ٹو، عامر سر پھٹا اور عامر تیلی سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ نائن زیرو پر آپریشن کے دوران 250 سے زائد مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد ہوا تھا۔