وفاقی کابینہ میں رد و بدل چند روز کیلئے مؤخر

April 06, 2021

وفاقی کابینہ میں رد و بدل چند روز کیلئے مؤخر کردیا گیا، وزیراعظم عمران خان چند روز بعد کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اس معاملے میں قریبی ساتھیوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے، اہم اور بڑی وزارتوں میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکردگی نہ دکھانے والے وزراء کو تبدیل کیا جائے گا، فخر امام، شبلی فراز، عمر ایوب، غلام سرور خان کی وزارتیں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

فواد چوہدری کو ایک بار پھر وزارت اطلاعات کی پیشکش کی گئی ہے جس پر انہوں نے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات میں وفاقی وزیر اور وزیر مملکت لگانے کی تجویز ہے۔

شبلی فراز کو وزارت توانائی میں ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔