امام الحق جیت میں اپنا حصہ ڈالنے پر خوش

April 08, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے اور قومی ٹیم کاحصہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

امام الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹٹوئٹر پر لکھا کہ الحمد للّٰہ میں اس بہترین ٹیم کا حصہ ہوں۔جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے پر سب کو مبارکباد۔

امام الحق نے اپنے ساتھی اوپنر فخر زمان کو خصوصی طور پر مبارک باد دی۔

جنوبی افریقا کے خلاف مسلسل دو سنچری بنانے پر فخر زمان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امام الحق نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 70، دوسرے میں 5 اور تیسرے میچ میں 57 رنز بنائے تھے۔