بھارت میں ٹی20 ورلڈکپ کا انعقاد شدید خطرات سے دوچار

April 08, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر بھارت میں اکتوبر میں ٹی 20 ورلڈ کپ شدید ترین خطرات سے دوچار ہے۔ غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کے قائم مقام سی ای او جیف الارڈائس کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں صرف چھ ماہ باقی ہیں

بھارت کورونا کی دوسری لہر سے دوچار ہے ۔ صرف 6 مارچ کو ہی ملک ایک لاکھ پندرہ ہزارسے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ امید ہے ٹی 20ورلڈ کپ منصوبے کے مطابق آگے بڑھے گا ۔

اگر بھارت ایونٹ کی میزبانی نہیں کر سکا تو گورننگ باڈی کے پاس بیک اپ پلان موجود ہیں ۔