تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف 7سال بعد سیریز جیت لی

April 08, 2021

پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف 7سال بعد سیریز جیت لی

سنچورین (جنگ نیوز) پاکستان نے سات سال بعد جنوبی افریقا کو اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں دو ایک سے شکست دے دی۔ بدھ کو تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے 321رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 49.3اوورز میں292رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ پاکستان نے میچ28 رنز سے جیت لیا۔ ویرین نے 3 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 62 اور فہلکوایو نے54 رنز بنائے۔ ملان نے 70 رنز اسکور کیے، کپتان ٹیمبا باووما 20 رنز بناسکے۔ پروٹیز گرین شرٹس کے کاری وارسہہ نہ سکے اور چت ہوگئے۔