خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

April 08, 2021


لاہور میں نیب کورٹ نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔

احتساب عدالت لاہور میں مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت جج شیخ سجاد نے کی۔

سماعت میں جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر خواجہ آصف کو عدالت پیش کیا گیا ، جس کے بعد عدالت نے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 اپریل تک توسیع کر دی۔