کراچی: لیاری کے ہوٹل پر فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

April 08, 2021


کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ میں ہوٹل پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی ہے۔

ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار مبینہ ملزمان کو فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے مطابق ملزمان میں سے ایک نے شلوار قمیص اور دوسرے نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی، موٹرسا ئیکل چلانے والے نے سرخ ہیلمٹ پہنا ہوا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھا شخص ممکنہ طور پر موبائل پر بات کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل لیاری کھڈا مارکیٹ میں ہوٹل پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا۔