تمام زائرین سے سماجی فاصلے کی پابندی کرائی جائے گی، گورنر مکہ مکرمہ

April 08, 2021

گورنر مکہ مکرمہشہزادہ خالد الفیصل کا کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق کہنا ہے کہ تمام زائرین سے سماجی فاصلے کی پابندی کرائی جائے گی۔

گورنرمکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی زیر صدارت میں مرکزی حج کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں رمضان کے دوران خدمت پر مامور اداروں کی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا۔

اس دوران گورنرمکہ مکرمہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ادارے زائرین کی خدمت کے لیے 24 گھنٹے تیار رہیں۔

گورنرمکہ مکرمہ کا کہنا تھا کہ زائرین کی صحت وسلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کا اہتمام کیا جائے، 4400 سے زائد خدمت گار کی سہولتیں فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خانہ کعبہ سے متصل تین ٹریک بوڑھوں اور معذوروں کے لیے ہیں۔

دوسری جانبمحکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مختلف شہروں کے عمرہ زائرین کا خیرمقدم کیاجائے گا، نارتھ ٹرمینل عمرہ زائرین کے لیے مخصوص ہوگا۔