بھارتی فلم ساز کی اہلیہ و بیٹی نے خودکشی کرلی

April 08, 2021

بھارتی فلم ساز سنتوش گپتا کی اہلیہ اور بیٹی نے آگ لگا کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسمیتا شریشتی گپتا نے اپنے اپارٹمنٹ میں ہی خود کو آگ لگائی۔

پولیس کے مطابق ان کے اپارٹمنٹ کے پڑوسیوں نے آگ لگنے کے بعد فوری طور پر پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔

دونوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں اور ہلاک ہوگئیں۔

اس حوالے سے فلم ساز کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔تاہم اطلاعات کے مطابق سنتوش کی اہلیہ اسمیتا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

دوسری جانب پولیس نے اس واقعے کی اصل حقائق جاننے کے لیے دونوں خواتین کی خودکشی کی تحقیقات بھی شروع کردی ہے۔