بھارت: کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی کے بعد مزید ریاستوں میں سختی و لاک ڈاؤن

April 08, 2021

بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کے بعد مزید ریاستوں میں پابندیوں میں سختی کی گئی ہے۔ تامل ناڈو میں 10 اپریل سے تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور زیادہ متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہری علاقوں میں ویک اینڈ پر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

ادھر بھارتی حکام نے کہا ہے کہ مہارا شٹر سمیت 10 ریاستوں میں کورونا کیسز میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

حکام نے مزید کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 74 فیصد کیسز 10 ریاستوں میں رپورٹ ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت میں ہفتہ وار کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 6.21 ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر سمیت 10 ریاستوں میں کورونا ویکسین کی کمی کا سامنا ہے۔ ان ریاستوں میں کورونا ویکسین کا تین سے چار دن کا اسٹاک رہ گیا ہے۔

دوسری جانب ممبئی میں ویکسین ختم ہونے پر 26 ویکسینیشن سینٹر بند کردیئے گئے ہیں۔