وزیراعظم کی طاہر اشرفی سے ملاقات

April 09, 2021

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی سے ملاقات کی جس میں طاہر اشرفی نے وزیراعظم کو بین المذاہب ہم آہنگی کی رپورٹ پیش کی۔

ملاقات میں اسلامی ممالک سےتعلقات میں مثبت پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے طاہراشرفی کی خدمات اور کوششوں کو سراہا.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلمان ممالک سےتمام شعبوں میں تعلقات بہتر کرنا ترجیح ہے۔

ملاقات میں وزير اعظم كےمستقبل قريب ميں دوره سعودى عرب پربھی تبادلہ خيال کیا گیا۔