شادمان میں خاتون کی خودکشی: ویڈیو بنانے والا نوجوان گرفتار

April 09, 2021


کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں خاتون کی خودکشی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے خاتون کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم وقاص کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص نے خاتون کی ویڈیو بنائی تھی جو بعد میں وائرل کی گئی، وقاص نے ویڈیو فرحان کو بھیجی جس نے اسے وائرل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرحان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں ایک پولیس اہلکار شاہد بھی شامل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم وقاص اور فرحان اس معاملے کے اہم کردار ہیں، وقاص نے خاتون کی ویڈیو ایک ماہ پہلے اپنی بہن کے گھر پر بنائی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی بہن سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس حکام نے کہا کہ کیس میں اب تک 4 ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں، جبکہ مقدمے میں نامزد 2 ملزمان اسد اور شہزاد مفرور ہیں۔