بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر حکیم شاہ کورونا سے انتقال کرگئے

April 09, 2021

بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹرحکیم شاہ کورونا وائرس سے پشاور میں انتقال کرگئے۔

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حکیم شاہ کینٹ جنرل اسپتال میں تعینات تھے۔

ڈاکٹرحکیم شاہ کئی دنوں سے نجی اسپتال میں وینٹیلیٹر پر تھے۔

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔