پارٹی کو ایک سازش کے تحت کمزور کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی

April 09, 2021

پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی عبدالحئی دستی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو ایک سازش کے تحت تباہ کیا جارہا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عبد الحئی دستی نے کہا کہ نئے لوگ پارٹی میں آکر تحریک انصاف کی بربادی کا سبب بن رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کو پارٹی کے خلاف سازشوں سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔

رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ اب جو ہوگا اوپن ہوگا، ہم وزیراعظم کو ملاقات کی درخواست دیں گے۔