جج آفتاب آفریدی قتل کیس کا اہم ملزم گرفتار، اعترافِ جرم کرلیا

April 10, 2021

صوابی(آئی این پی) پولیس نے جج آفتاب آفریدی قتل کیس میں تیسرے اہم ملزم بلال آفریدی کو گرفتار کرلیا ، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حج آفتاب آفریدی قتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ، پولیس نے تیسرے اہم ملزم کو بھی گرفتار کرلیا، ڈی پی او صوابی محمد شعیب نے بتایا کہ ملزم بلال آفریدی کو پشاور سے گرفتار کیا گیا، گرفتارملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے، پولیس دیگرملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لے گی۔دو روز قبل پولیس نے حج آفتاب آفریدی کے قتل میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔