کرکٹر شاداب خان اورامام الحق وطن واپس پہنچ گئے

April 10, 2021

دورۂ جنوبی افریقا کے دوران انجری کا شکار ہونے والے قومی کرکٹر شاداب خان اور امام الحق وطن واپس پہنچ گئے۔

شاداب خان انجری کےباعث جنوبی افریقا، زمبابوے کے خلاف سیریز سے باہر ہوئے، امام الحق ٹی ٹونٹی اسکواڈ کاحصہ نہیں ہیں۔

قومی کرکٹرز نے وطن واپسی پردوحہ ائیرپورٹ پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

قومی کرکٹرز نے بنگلادیش میں ٹورنامنٹ جیتنے پر بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، شاداب خان اور امام الحق نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔