چین، دسمبر تک تین ارب کورونا ویکسین تیار کرنے کا عزم

April 11, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک) چینی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں یکم فروری سے مارچ کے آخر تک ویکسین کی پیداوار میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور رواں برس کے آخر تک کورونا ویکسین کی مزید تین ارب خوراکیں تیار ہوجائیں گی۔ بیجنگ حکومت نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا کہ کورونا ویکسین کی روزانہ پانچ ملین خوراکیں تیار کی گئیں۔ چینی کمپنی سینو ویک کے مطابق ایک سال میں دو ارب ویکسین کی پیداوار ممکن ہے جبکہ ایک اور کمپنی سینوفارم نے کہا ہے کہ وہ اپریل سے ہر ماہ دس کروڑ ٹیکے فراہم کر سکے گی۔