جنرل بس اسٹینڈ پر کرایہ داری کے نیلامی عمل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

April 11, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) جنرل بس اسٹینڈ انتظامیہ نے 50سے زائد دکانیں اور ایک پٹرول پمپ کرایہ پر نیلام کردیا ہے ، جس سے ماہانہ آمدن 17لاکھ روپے کی توقع کی جارہی ہے، جبکہ کرایہ داران سے 50لاکھ روپے سیکورٹی کی مد میں جمع کروایا گیا ہے، نیلام کمیٹی میں طیب خان، رانا محسن، اقبال خان اور لیگل ایڈوائز شاہ محمد میں شامل تھے۔جنرل بس اسٹینڈ پر کرایہ داری کی نیلامی کےحوالے سے جنرل سیکرٹری شیخ سلیم اور ملک نعیم ڈوگر کی قیادت میں ایڈمنسٹریٹرجنرل بس اسٹینڈ کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ،مظاہرین نے موقف اختیار کیاکہ کرایہ داران 1984سے کرایہ داری پر موجود ہے جب کہ حکومت نے وعدہ کیاتھا کہ دکانداروں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے، جنرل بس اسٹینڈ کی انتظامیہ غیر آئینی طور پر بغیر نوٹس دیئے جگہ نیلام کرنا چاہتی ہے ،انتظامیہ کی جانب سے ملک وزیر حسین اور رانا محسن غریب دکانداروں اور ریڑھی بانز سے بھتہ وصولی کرتے ہے اور ناجائز طریقے سے حراساں و پریشان کرنا معمول بنالیاہے ،نیلامی کےحوالے سے حکم امتناعی حاصل کیا ہے مگر انتظامیہ نےتوہین عدالت کی ،دوکانداروں نے کسی بھی قسم کے کوئی واجبات انتظامیہ کے نہ دینے ہے ،مظاہرہ میں ملک نعیم ڈوگر،طاہر دوگر،شیخ سلیم ، مقصود خان ، ملک بشیر دوگر ، حاجی عبدالمجید ، عبدالسلام ،سلمان خان ، مدثر ،واجد ، عثمان علی ، عمران علی ، حاجی مجید ،شیخ عامر ، محمد راشد ، محمد آصف، ودیگر شریک تھے۔