شاہ محمود قریشی جرمنی روانہ

April 11, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جرمنی کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود کو جرمن ہم منصب نے دورے کی دعوت دی ہے جہاں وہ جرمن پارلیمنٹ کے صدر اور دیگر اہم قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

جرمنی میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات وزیرخارجہ کے شیڈول میں شامل ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا 2012 کے بعد یہ پہلا دورہ جرمنی ہے، شاہ محمود قریشی پاک جرمنی سفارتی تعلقات کے 70 برس مکمل ہونے پر دورہ کررہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی جرمنی میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔