اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی ) جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس کی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ دورہ پر آج جرمنی روانہ ہونگے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وہ جرمنی میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے،دوطرفہ مزاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، صحت، سیکیورٹی، دفاع تعلیم اور سیاحت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوگی ۔