سعودی شہزادہ بندر بن فیصل بن سعود انتقال کرگئے

April 11, 2021

سعودی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ بندربن فیصل بن سعود بن عبدالرحمٰن آل سعود اتوار کو انتقال کرگئے۔

ایوان شاہی کی جانب سے ریاض سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق مرحوم شہزادے بندربن فیصل کی نماز جنازہ کل (پیر کو) ادا کی جائے گی۔

شاہی اعلامیہ میں مرحوم شہزادے کی مغفرت کی دعا بھی کی گئی۔