وزیراعظم کا سٹیزن پورٹل پر 1لاکھ 55 ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم

April 12, 2021

وزیراعظم کا سٹیزن پورٹل پر 1لاکھ 55 ہزار شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر ریلیف کے حوالے سے عوام کی شکایات کے ازالے کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے1لاکھ 55ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا ہے،جولائی 2020ء سے دسمبر 2020ء تک غیر مطمئن شہریوں کی شکایات کو دوبارہ کھولا جائے گا‘وفاقی اداروں کی 68 ہزار، پنجاب کی53ہزار شکایات پر نظر ثانی کی جائے گی، خیبر پختونخوا سے15ہزار، سندھ 13ہزار ، بلوچستان 1800 اور اسلام آباد سے1200 شکایات شامل ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،شکایات کے ازالے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔