ایس او پیز کی خلاف ورزی پرچھاپے چار سنوکر کلب اور تین دوکانیں سربمہر

April 12, 2021

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاص صفدر سکندری نےکرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرچھاپے مارتے ہوئے چار سنوکر کلب اور تین دوکانیں سیل کردیں۔مہنگی چینی اور دیگر پر 65ہزار روپے جرمانے کئے۔کمرشل مارکیٹ اور اکال گڑھ میں سنوکر کلب ،آئی جے پی روڈ پر دو پینٹ والی دوکانیں اور تھانہ نیو ٹائون میں آٹو موبائل شاپ کو سیل کیا گیا۔چینی مہنگی بیچنے والوں کو 25ہزار اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دوکانوں کو40ہزار روپے کے جرمانے ہوئے۔