اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر اقتصادی پلان بنایا جائے ،لیاقت بلوچ

April 12, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ صنعت ، زراعت ، تجارت اور سرمایہ کاروں کو جائز ، قانونی تحفظ اور ریلیف د یئےبغیر معیشت اپنے قدموں پر کھڑی نہیں ہوسکتی ۔ اقتصادی بحران کے خاتمہ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر قومی اقتصادی پلان بنایا جائے ۔ سٹیٹ بنک ترامیم آرڈ ی نینس کا اجراءپاکستان کی خود مختاری ، مالیاتی محاذ پر کاری وار ہے ۔ آئی ایم ایف ، ایف اے ٹی ایف کے حکم پر اقدامات قومی معیشت کو براہ راست عالمی اداروں کے کنٹرول میں دینے کے مترادف ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صنعت کاروں کے گروپ کی جانب سے ظہرانہ اورسیاسی و بلدیاتی نمائندوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔