مظفرگڑھ، استاد کے مبینہ تشدد سے لڑکا جاں بحق

April 12, 2021

مظفر گڑھ میں استاد کے مبینہ تشدد سے 14 سال کا لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

ادھر لاہور کے علاقے غازی آباد میں گزشتہ روز لاپتا ہونے والے بچے کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق 2 سال کے بچے شایان علی کی لاش صلی ٹاؤن میں پلاٹ سے ملی۔ گھر کی چھت پرخون کے نشان بھی پائے گئے۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شایان علی کے والد نے 2 شادیاں کر رکھی ہیں۔