اسٹریٹ چلڈرن سے متعلق ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں، سارہ احمد

April 12, 2021

چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا انٹرنیشنل اسٹریٹ چلڈرن ڈے کے موقع پر کہنا ہے کہ لاوارث اور بے سہارا اسٹریٹ چلڈرن کے بارے میں چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔

سارہ احمد نےانٹرنیشنل اسٹریٹ چلڈرن ڈے پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ سڑکوں پر نظر آنے والے اسٹریٹ چلڈرن ہماری ذمہ داری ہیں۔

سارہ احمد نے کہا ہے کہ اسٹریٹ چلڈرن کے بارے میں ہمیں ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اسٹریٹ چلڈرن کے لیے محفوظ پناہ گاہ ہے۔