زینب عالمی سطح پر پاکستان کی بااختیار خواتین کی نمائندگی کرتی ہیں: شعیب اختر

April 12, 2021

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا زینب عباس کے برطانوی ٹی وی چینل پر پاکستان کی نمائندگی کو ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ زینب پاکستان کی بااختیار خواتین کی نمائندگی کرتی ہیں۔


انہوں نے زینب عباس کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے پاکستان کا نام روشن کردیا ہے زینب۔‘

شعیب اختر نے یہ بھی کہا کہ ’یہ حیران کُن ہے کہ آپ پاکستان کی بااختیار خواتین کی پوری دنیا میں نمائندگی کررہی ہیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزنٹر اور میزبان زینب عباس نامور برطانوی ٹی وی چینل اسکائی اسپورٹس پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

زینب عباس پاکستان کی پہلی خاتون اسپورٹس پریزنٹر ہیں جنہیں غیر ملکی ٹی وی چینل پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا ہے۔