عدنان صدیقی کا امیتابھ بچن، جیا اور ریکھا کو خراج تحسین

April 13, 2021

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارعدنان صدیقی نے بھارتی اداکارامیتابھ بچن، جیا بچن اورریکھا کوخراج تحسین پیش کیا۔ انسٹاگرام پراداکارعدنان صدیقی نے بھارتی ہدایتکاریش چوپڑا کی مشہورفلم ’سلسلہ‘ سے متعلق پوسٹ کی۔ اداکارنے کہا کہ وہ اس فلم کومتعدد بار دیکھ چکے ہیں اوراب بھی وہ اپنے پسندیدہ ہدایتکار ’یش چوپڑا‘ کی اس فلم کوبارباردیکھ سکتے ہیں حالانکہ فلم میں دکھائے گئے ’لوٹرائنگل‘ پرفلم کی ریلیزکے بعد کافی تنازع کھڑا ہوا تھا۔اداکارنے کہا کہ فلم میں اداکاری کرنے والے امیتابھ بچن، جیا بچن اورریکھا کی اداکاری اپنی اپنی جگہ بہترین تھی۔ اداکارنے سب سے زیادہ امیتابھ بچن کواداکاری اورگلوکاری سے متعلق خراج تحسین پیش کیا۔ اداکارنے کہا کہ امیتابھ بچن ایک پیشہ ورانہ اداکارہیں جن کی میں بہت تعریف کرتا ہوں۔اداکارعدنان صدیقی نے تینوں کرداروں اور ہدایتکار کو فلم سلسلہ کے گانے پراپنے فن بانسری بجا کے خراج تحسین پیش کیا۔