رمضان فٹبال ٹورنامنٹ اتوار سے شروع

April 14, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیا ناظم آباد رمضان نائٹ فٹبال ٹورنامنٹ 18 اپریل اتوار سےشروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ اس بات کا اظہار سید محمد طلحہ ودیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کیا۔